ایک نیوز:نیوزی لینڈ کو شکست دیکر پاکستان ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بن گئی۔
ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا، اس طرح گرین شرٹس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئی۔ جبکہ رینکنگ میں پہلے نمبر پر رہنے کے لیے آخری میچ میں جیت ضروری ہے۔
اگر رینکنگ کا تقابلی جائزہ لیا جائے گرین شرٹس 113.482پوائنٹس لیکر نمبر ون ٹیم ہے جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلوی ٹیم ہے جس کے 113.28 پوائنٹس ہیں، بھارتی ٹیم 112.638 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونےوالے پانچ میچز کی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ہدف کے تعاقب میں کیویز کی طرف سے اننگ کا آغاز ول ینگ اور ٹام بلنڈل نے کیا، دونوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم 8 ویں اوورز میں 36 کے مجموعی سکور پر ول ینگ چلتے بنے، انہوں نے 20 گیندوں پر 15 سکور بنائے۔
46 کے مجموعی سکور پر ٹام بلنڈل بھی پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 29 گیندوں پر 23 سکور بنائے۔
اسی دوران ڈیرل مچل اور ٹام لیتھم نے 103 گیندوں پر 83 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ جس کا خاتمہ شاہین شاہ آفریدی نے کیا، ڈیرل مچل کی باری 34 سکور پر ختم ہوئی، ٹام لیتھم 60 رنز کر چلتے بنے۔
اس کے بعد کوئی بھی بیٹرز قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے اور وقتا فوقتاً چلتے بنے، مارک چیمپن 46، جیمی نیشم 11، میک کونچی 8، ایش سوڈھی 9 ، میٹ ہینری 5 اور بلیئر ٹکنر 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم 232 رنز پر ڈھیر ہو گئی، اس طرح قومی ٹیم نے یہ میچ 102 رنز سے جیتا، قومی ٹیم کی طرف سے اُسامہ میر نے 4، محمد وسیم نے 3 شکار کیے، حارث رؤف کے حصے میں دو جبکہ شاہین شاہ کے حصے میں ایک وکٹ حاصل آئی۔