ایک نیوز :صدر ڈاکٹر عارف علوی سے چین کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ۔ پاکستان اور چین نے علاقائی امن و خوشحالی اور بیرونی چیلنجز سے ملکر نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
تفصیلات کےمطابق ملاقات میں دونوں ممالک نے تجارت، معیشت، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے عوامی سطح پر رابطوں ، سیاحت کے شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ پاکستان ، چین تعلقات باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کیساتھ قریبی تعاون پر مبنی ہیں ، سی پیک اور گوادر بندرگاہ کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے ، سی پیک منصوبوں پر کام کرنیوالے چینی باشندوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جا رہی ہے ،چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان آزمودہ دوست ہیں ، دنیا میں ہونیوالی تبدیلیوں کے تناظر میں باہمی تعاون مزید مستحکم بنانا ہے ، چین کو پاکستان کی معاشی مشکلات کا ادراک ہے ، مشکل وقت میں پاکستان کی معاونت ہماری ترجیح ہے۔
صدر عارف علوی سے چینی وزیرخارجہ کی ملاقات
May 05, 2023 | 23:12 PM