ایک نیوز :جے آئی ٹی نے زمان پارک پہنچ کر عمران خان سے کیا سوالات پوچھے ؟ایک نیوز نے پتہ لگا لیا ۔
تفصیلات کےمطابق جے آئی ٹی نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آپکو 8 مارچ کو معلوم تھا کہ دفعہ 144 کا نفاز ہوچکا ہے؟ رات بھر آپ لوگ ہمارے رہنماوں کے ساتھ ریلی کے روٹ کا وزٹ کرتے رہے اس وقت دفعہ 144 کا اعلان نہیں ہوا تھا،الیکشن کا اعلان ہوچکا تھا دفعہ 144 کا نفاز غیر آئینی تھا۔
میڈیا بلیک آؤٹ تھا مجھے تو سوشل میڈیا سے پتہ چلا دن کے وقت کے دفعہ 144 نافذ ہوچکی ہے۔ سوشل میڈیا سے پتہ چلا تو حماد اظہر کو فورن ریلی ملتوی کے اعلان کی ہدایت کی۔ جے آئی ٹی نے عمران خان سے پوچھاکہ ضلے شاہ کی موت کا کیسے پتہ چلا آپکو ۔عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے آکر بتایا کہ ضلے شاہ کی لاش فٹ پاتھ سے ملی ہے۔ ضلے شاہ کو پولیس حراست میں مارا گیا ہے۔
جے آئی ٹی نے سوال کیاکہ جس گاڑی میں ضلے شاہ کی لاش ہسپتال لائی گئی اسکے مالک راجہ شکیل اور اسکے ڈرائیور کو جانتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ کسی کو نہیں جانتا مجھے نہیں پتہ اسکا ڈرائیور کون ہے۔