عامر خان دنیا کے عظیم اداکار ہیں، ترک اداکار براک ڈینیز

عامر خان دنیا کے عظیم اداکار ہیں، ترک اداکار براک ڈینیز
کیپشن: Aamir Khan is the great actor of the world, Turkish actor Barack Deniz

ایک نیوز:ترکیہ کے مشہور و معروف اداکار براک ڈینیز نے بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کو دنیا کا عظیم ترین اداکار قرار دیتے ہوئے ان کے لیے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔  

ترک ڈرامہ ’دی شامران‘ میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے والے پرکشش اور خوبرو اداکار براک ڈینیز ان دنوں فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ایک تقریب میں شرکت کے لیے ممبئی آئے ہوئے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عامر خان صرف اداکار ہی نہیں بلکہ وہ بہت ساری دوسری سرگرمیوں کے حوالے سے بھی اتنے ہی مشہور ہیں۔

براک ڈینیز کے مطابق عامر خان بہت متاثر کن شخصیت کے حامل اور عہد ساز اداکار ہیں اور میں ان کی بہت زیادہ عزت کرتا ہوں۔