شبانہ اعظمی نے دلیپ کمار اور نورجہاں کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

شبانہ اعظمی نے دلیپ کمار اور نورجہاں کے ہمراہ تصویر شیئر کردی
کیپشن: Shabana Azmi shared a picture with Dilip Kumar and Noor Jahan

ایک نیوز :بھارتی فلم، ٹیلی ویژن اور تھیٹر اداکارہ شبانہ اعظمی نے سوشل میڈیا پر دو لیجنڈز کے ہمراہ بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی ہے۔

160 سے زائد  ہندی فلموں میں کام کرنے والی شبانہ اعظمی نے پرانے دور کی بلیک اینڈ وائٹ یاد تازہ کی ہے۔

شبانہ اعظمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں کم عمری میں بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور پاکستانی معروف گلوکارہ، ملکہ ترنم نور جہاں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

شبانہ اعظمی نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ 2 لیجنڈ فنکاروں دلیپ کمار اور نور جہاں  کے ساتھ ۔