چاند کو گرہن لگ گیا

May 05, 2023 | 22:10 PM

ایک نیوز :چاند کو گرہن لگ گیا، سال 2023 کا پہلا چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 14 منٹ پر شروع ہوا جو کہ 12 بج کر 32 منٹ تک جاری رہے گا۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ چاند گرہن پینمبرل (penumbral) ہے، جس کے دوران چاند کی چمک ماند پڑ جاتی ہے، عام طور پر اس کا مشاہدہ مشکل ہوتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے، چاند گرہن رات 8 بج کر14 منٹ پرشروع ہوا، 10 بج کر 22 منٹ پر عروج پرہوگا جبکہ 6 مئی کو 12 بج کر 32 منٹ پر اختتام پذیر ہو جائے گا۔چاند گرہن جنوب اور مشرقی یورپ،ایشیا کے بیشترحصوں،  آسٹریلیا، افریقہ، پیسیفک، اٹلانٹک اورانٹارکٹکا میں بھی نظرآئےگا۔

ڈائریکٹرانسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس ڈاکٹرجاویداقبال کے مطابق یہ چاند گرہن پینمبرل ہے، پینمبرل چاند گرہن کے دوران چاند کی چمک ماند پڑجاتی ہے اور چاند معمول سے 10 فیصد کم روشن ہوتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودیہ میں چاند گرہن مقامی وقت کے مطابق 6 بج کر14 منٹ پر شروع ہو کر 4 گھنٹے 18 منٹ بعد رات 10 بج کر 31 منٹ پرختم ہوگا۔

مزیدخبریں