ایک نیوز :وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں دولت مشترکہ ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور وزیراعظم رشی سنک سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے نئے بادشاہ کی تاجپوشی کی تقریبات کے لیے منعقد ہونے والی دو روزہ تقریبات کے لیے شاندار انتظامات پر دونوں برطانوی شخصیات کو مبارکباد دی۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے گزشتہ برس پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں برطانیہ کی فراخدلانہ مدد کی بھی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تجویز دی کہ دونوں ممالک کو مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
اس سلسلے میں وزیراعظم نے ایک مشترکہ کمیشن کے قیام کی تجویز پیش کی جس کی سربراہی دونوں ممالک کے سربراہان کریں۔ بادشاہ چارلس III اور برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے بھی دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور برطانیہ کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کے حوالے سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کی۔
شہبازشریف کی بادشاہ چارلس اوربرطانوی وزیراعظم سے ملاقات
May 05, 2023 | 22:02 PM