پنجاب میں پولیس خدمت مراکز24گھنٹےکھلےرکھنےکافیصلہ 

May 05, 2023 | 21:57 PM

ایک نیوز :شہریوں کی سہولت کیلئے آئی جی پنجاب نے پولیس خدمت مراکز کواپ گریڈ کرتے ہوئے 24گھنٹے کھلےرکھنےکا فیصلہ کرلیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کاکہنا تھا کہ صوبہ بھر کے تمام پولیس خدمت مراکز کی اسٹیٹ آف دی آرٹ سافٹ وئیرز سے آپ گریڈیشن کی جائیگی ۔خدمت مراکز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کی سہولیات بھی ہونگی۔پولیس خدمت مراکز میں آنے والے شہریوں کی تصدیق نادرا ڈیٹا اینالسس اینڈ ویری فیکیشن سسٹم سے کی جائے گی۔پولیس خدمت مراکز میں جدید ترین بگ ڈیٹا اینالسس سافٹ وئیر بھی فعال  کیا جارہا ہے ۔

 آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو ایک ہی چھت تلے پولیس سے متعلقہ جدید آن لائن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ نئے سافٹ وئیرز کی فراہمی سے پولیس خدمت مراکزمیں سہولیات اور خدمات کا معیار مزید بہتربنایاجائے گا۔شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے پولیس خدمت مراکز کو 24/7 آپریشنل کیا جارہا ہے ۔

مزیدخبریں