بھارت کی سرزمین پر پاکستان کا مقدمہ کامیابی سے لڑا، بلاول بھٹو

بھارت کی سرزمین پر پاکستان کا مقدمہ کامیابی سے لڑا، بلاول بھٹو
کیپشن: بھارت کی سرزمین پر پاکستان کا مقدمہ کامیابی سے لڑا، بلاول بھٹو

ایک نیوز :وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے بھارت کی سرزمین پر پاکستان کا مقدمہ لڑا۔
تفصیلات کےمطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بھارت سے واپسی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھنے کے حوالے سے دورہ کامیاب رہا ، کشمیر کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ، کشمیر کے اصولی موقف کو رکن ممالک کے سامنے رکھا ،  جو نکات ضروری تھے وہ اجلاس میں اٹھائے ،  بی جے پی اور آر ایس ایس مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دینا چاہتی ہے ،پاکستان میں اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں ، 
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہندو برادری کے لوگ ایم این ایز ، ایم پی ایز بنتے ہیں ، جھوٹا پراپیگنڈا بھارتی عوام میں پھیلایا جاتا ہے ، اپنے موقف سامنے رکھنے کے لحاظ سے دورہ کامیاب رہا ،  بھارت کے 5اگست کے غیر قانونی اقدام کی واپسی تک مذاکرات نہیں ہونگے ، بھارتی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی درخواست نہیں کی،
 مقبوضہ کشمیر پر بھارتی اقدام سلامتی کونسل قرارداد کے خلاف ہے ،بھارت میں مسلمان ہوں یا کوئی اقلیت سرکاری مظالم کا شکار ہیں ، بی جے پی ، آر ایس ایس کے پروپیگنڈے کا جواب دیا ، پاکستانی نمائندے کشمیر پر بات کرتے ہیں اس لیے بھارتی وزیر خارجہ آگ بگولہ ہو رہے تھے ،بھارت میں ایک سیاسی جماعت کے نمائندے نے میرے سر کی قیمت لگائی ، کوئی کیس نہیں ہوا، سر کی قیمت لگانے والے دہشتگرد تنظیم ہوتی ہیں یا سیاسی جماعتیں ہوتی ہیں، کسی اور ملک میں وزیر خارجہ کے سر کی قیمت لگائی جاتی تو اس کا ٹرائل کیا جاتا ۔