10مقدمات میں جے آئی ٹی کی زمان پارک آمد، عمران خان سے سوالات کئے

 10مقدمات میں جے آئی ٹی کی زمان پارک آمد عمران خان سے سوالات کئے
کیپشن: In 10 cases, JIT arrived at Zaman Park and questioned Imran Khan

ایک نیوز: عمران خان کے خلاف درج 10 مقدمات میں کرائم سین کاجائزہ لینےکے لیے لاہور پولیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم  زمان پارک پہنچی اورعمران خان سے مختلف سوالات کئے۔

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے تھانہ ریس کورس، شادمان اور سول لائن میں درج 10 مقدمات کے بارے میں سوالات کئے گئے۔

 جے آئی ٹی نے گزشتہ روز عمران خان کو کرائم سین کے معائنے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔لاہورپولیس کی جے آئی ٹی کے ہمراہ فارنزک ٹیم بھی کرائم سین کا جائزہ لینے زمان پارک پہنچی ۔جے آئی ٹی کے 5 ارکان کی سربراہی ایس ایس پی عمران کشور نے کی۔کرائم سین یونٹ کے اہلکاروں نے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور مختلف مقامات کا جائزہ لیا۔جے آئی ٹی زمان پارک میں کرائم سین کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ مرتب کرےگی۔

 لاہور جے آئی ٹی  کے چیئرمین  ایس ایس پی عمران کشور کے عمران خان سے رسمی گفتگو کے بعد سوالات کے بعد جے آئی ٹی ٹیم روانہ عمران خان نے جے آئی ٹی کے سوالات اور اپنے جوابات کی ریکارڈنگ بھی کروائی۔