ایک نیوز:رہنماتحریک انصاف شبلی فراز کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف عدالت کا احترام بھی کر رہی ہے اور ساتھ کھڑے ہیں ۔
سابق وفاقی وزیر شبلی فراز کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لئے قانون بہت مقدم ہے۔ہم واحد پارٹی ہیں جو جلد از جلد انتخاب چاہتے ہیں ۔ہم کیوں انتشار چاہیں گے ۔مسلم لیگ ن والے مولا جٹ کی سیاست کرتے ہیں ۔ان کو پتا ہے کہ یہ الیکشن ہار چکے ہیں ۔آج انہوں نے سینٹ میں اپنی ناہلی بچانے کے لئے بل پاس کیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے بینچ کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا تھا۔جے آئی ٹی کے ممبران زمان پارک آئے۔ عمران خان نے 8 مارچ سے 18 مارچ تک سوالات کے تسلی بخش جواب دیا۔
شبلی فراز کا مزیدکہنا تھا کہ عمران خان کے گھر پر حملہ ہوا اسکا بھی ہم نےذکر کیا ۔ عمران خان عدالتوں کا احترام کرتے ہیں تکلیف کے باوجود ہم عدالت پیش ہوئے۔ عمران خان کی سیاست کا محور یہ ہے قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔25 مئی کے واقعات کو لے کر چلیں تو اب تک جو تشدد ہمارے کارکنوں پر ہوا ہے پاکستان کی تاریخ میں ایسا تشدد نہیں ملتا۔اس وقت ڈرانے دھمکانے کے پالیسی اپنائی جارہی ہے۔ عمران خان نے قانون کی بالادستی کی بات کی ہے تحریک انصاف چاروں صوبوں کی جماعت ہے۔ہمارے جلسے ریلیاں ہوئی ہیں ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا۔