سندھ میں بلدیاتی الیکشن،رینجرز،فوج کی تعیناتی کیلئے خط ارسال

سندھ میں بلدیاتی الیکشن،رینجرز،فوج کی تعیناتی کیلئے خط ارسال
کیپشن: Send letter for posting of local body election, Rangers, Army in Sindh

ایک نیوز:سندھ میں بلدیاتی الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن نے وفاقی وزارت داخلہ سے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں رینجرز اور فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق 7 مئی کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں رینجرز اور فوج کی تعینیاتی یقینی بنائی جائے۔شہر کی خراب صورتحال پر سیکورٹی کے سخت انتظامات  کئے جائیں۔

7مئی کو ضمنی بلدیاتی الیکشن میں سیکورٹی کے لیے الیکشن کمیشن نے آئی جی سندھ کو بھی خط  ارسال کردیا۔

الیکشن کمیشن کاکہنا تھا کہ ضمنی بلدیاتی الیکشن کے سامان کی ترسیل اور پولنگ آفس پر فول پروف  سکیورٹی فراہم کی جائے ۔شہر کی خراب صورتحال پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔کراچی سمیت سندھ کے24اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن ہونے ہیں ۔کراچی میں یونین کمیٹی کی 11 نشستوں پر الیکشن ہونا ہیں۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی پی ٹی آئی جماعت اسلامی تحریک لبیک کے امیدوار ضمنی بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔