سپریم کورٹ بار  کی پاکستان بار کونسل کیخلاف درخواست  پرتحریری حکمنامہ جاری

سپریم کورٹ بار  کی پاکستان بار کونسل کیخلاف درخواست  پرتحریری حکمنامہ جاری
کیپشن: Supreme Court Bar has issued a written order on the petition against the Pakistan Bar Council

ایک نیوز : عدالت عظمی کی جانب سے سپریم کورٹ بار  کی پاکستان بار کونسل کیخلاف درخواست  پرتحریری حکمنامہ جاری کردیاگیا۔

3 صفحات پر مشتمل حکمنامہ جسٹس محمد علی مظہر نے تحریر کیا ۔اٹارنی جنرل اور پاکستان بار کونسل کو نوٹس جاری کردیاگیا۔

تحریری حکم نامہ کے مطابق پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری اور ایڈشنل سیکرٹری کو ڈی سیٹ کر دیا ہے۔ پاکستان بار کونسل کو نوٹس کے بغیر حکم امتناع نہیں دے سکتے۔فریقین عدالت کے حکم تک اسٹیٹس کو برقرار رکھیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی ۔