پاک فضائیہ نے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچے کو پائلٹ بنادیا

May 05, 2023 | 20:08 PM

ایک نیوز:پاک فضائیہ نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچے کی خواہش کو پورا کر دیا، پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس پر ایک دن کے لیے عبداللہ نوید کو پائلٹ بنایا گیا۔
 ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق  پی اے ایف کے ایک آپریشنل بیس پر ایئر آفیسر کمانڈنگ، سدرن ایئر کمانڈ، ایئر وائس مارشل خالد محمود اور بیس کمانڈر ایئر کموڈور عاصم رانا نے عبداللہ نوید کو اعزازی رینک پہنائے۔ عبداللہ نوید کو  پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے میں بٹھایا گیا اور بیس کے مختلف یونٹس کا دورہ بھی کروایا گیا۔

 عبداللہ نوید کا پی اے ایف فائٹر پائلٹ بننا ایک خواب تھا جو پاک فضائیہ کے ساتھ پوری پاکستانی نوجوان نسل کی روایتی وابستگی کا مظہر ہے۔ عبداللہ نے اس منفرد اور بے مثال تجربے سے گزرنے پر سربراہ پاک فضائیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں