چینی وزیرخارجہ کے بعد افغان وزیرخارجہ کا بھی دورہ پاکستان 

چینی وزیرخارجہ کے بعد افغان وزیرخارجہ کا بھی دورہ پاکستان 
کیپشن: چینی وزیرخارجہ کے بعد افغان وزیرخارجہ کا بھی دورہ پاکستان 

ایک نیوز :چینی وزیرخارجہ کے بعد افغان وزیرخارجہ بھی پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے ہیں ۔
افغان وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ امیر خان ‎متقی کی قیادت میں وفد ‎پاکستان کے دورے پر روانہ ہوگیا ہے۔ وفد میں وزیر تجارت و صنعت بھی شامل ہیں۔ افغان وزیر خارجہ پاکستان، چین اور افغانستان کے سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کرینگے۔ افغان وزارت خارجہ کے مطابق چار روزہ دورے‏کے دوارن اقتصادی، تجاری، راہداری، ٹرانسپورٹ اور دیگر معاملات پر پاکستان کے ساتھ تفصیلی مذاکرات ہونگے۔ 
اگست 2021 کے بعد یہ پاکستان کو امیر خان متقی کا تیسرا دورہ ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے افغان ہمم منصب کو دروے کی دعوت دی تھی۔