مقبوضہ کشمیر پر یکطرفہ فیصلےکرکےبھارت نےتعلقات کو نقصان پہنچایا،وزیر خارجہ

مقبوضہ کشمیر پر یکطرفہ فیصلےکرکےبھارت نےتعلقات کو نقصان پہنچایا،وزیر خارجہ
کیپشن: مقبوضہ کشمیر پر یکطرفہ فیصلےکرکےبھارت نےتعلقات کو نقصان پہنچایا،وزیر خارجہ

ایک نیوز: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر یک طرفہ فیصلے کرکے بھارت نے دونوں  ممالک کے مابین تعلقات کو نقصان پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جہاں تک شنگھائی تاون تنظیم کی بات ہے تو اس میں ہم بھرپور شرکت کررہے ہیں۔ میں نے یہاں تمام وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہے، سوائے ایک کے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک بھارت اور پاکستان کے تعلقات ہیں، یہ کہنا ٹھیک ہوگا کہ پیپلز پارٹی کا اصولی مؤقف ہمیشہ رہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر یکطرفہ فیصلے کرکے بھارت نے تعلقات کو نقصان پہنچایا۔پاکستان کی کشمیر پالیسی سے متعلق پوزیشن میں تبدیلی نہیں، بھارت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتے ہیں، بھارت نے اگست 2019میں جو یکطرفہ قدم اٹھایا اس کے بعد صورتحال مشکل ہو گئی، 5اگست2019کو بھارت نے غیر قانونی اقدامات کیے،2019کے اقدامات سے بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی، بھارت کو بات چیت کیلئے ساز گار ماحول پیدا کرنا ہو گا، بھارت بین الاقوامی اور دو طرفہ سمجھوتوں کی ورزی کرسکتا ہے تو بات چیت کا کیا مستقبل ہو گا ؟

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ سے آن کیمرا ہاتھ ملانے میں مجھے کوئی مسئلہ نہیں، یہ بھارتی وزیر سے ہی پوچھا جائے، بھارتی وزیر خارجہ اور میرا ایک ہی طریقے سے ایک دوسرے کو سلام کرنا میرے لیے خوشی کی بات ہے، بھارتی وزیر خارجہ سب سے ایک ہی طریقے سے ملے۔کھیلوں سے متعلق سوال پر وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ میں نے کوشش کہ ہماری بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت جانا تھا لیکن ان کو ویزا نہیں دیاگیا، کھیل کو سیاست اور خارجہ پالیسی سے الگ ہوناچاہیے۔