ایک نیوز : وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا دورہ بھارت کے دوران گوا میں بھارتی ہم منصب سے روایتی ملاقات کے دوران ہاتھ جوڑ کر نمستے کہنے کے انداز پرسوشل میڈیا پرگھمسان کی جنگ چھڑ گئی۔
رپورٹ کے مطابق جنگ کا آغازپاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی جانب سے کی جانے والی ایک ٹویٹ سے ہوا جس میں انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر کی جانب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے مصافحہ نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ڈپلومیسی میں ایسے اشارے انتہائی اہم ہوتے ہیں شکست خوردگی کا یہ انداز شرمنا ک ہے‘‘۔
PDM/handlers loyalists trying to retrieve some dignity for Imported FM who was given a slap on the face by India refusing a bilateral mtg with his counterpart. So his being seated on FMs table & Indian host shaking his hand was breaking news & sole achievement (altho no pic)! Shd… pic.twitter.com/SbLaaNxMgi
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) May 5, 2023
جس پر پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم گیلانی نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی شنگھائی کانفرنس کے شرکا سے ملاقات کی متعدد تصاویر شئیر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’’ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا شرمنا ک ہے‘‘۔
اپنے ٹوئیٹر ہینڈل سے قاسم گیلانی نے خاورگھمن کو بھی یہ جواب دیا کہ’’ تحریک انصاف کی جانب سے پراپیگنڈا بند کیا جائے ؒ بڑے ہوجائیں پلیز‘‘۔
You guys really need to grow up and stop doing propaganda against Pakistan on the behest of PTI. https://t.co/sLNRQCH0zY pic.twitter.com/tGPvaIbGqG
— Kasim Gilani (@KasimGillani) May 5, 2023
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نےگذشتہ رات ہونے والے ڈنر میں پاک بھارت وزرائے خارجہ کے ایک ہی ٹیبل پر بیٹھے اور تبادلہ خیال پر ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’’ پی ڈی ایم کے ہینڈلر او ر وفادار بھارت کی جانب سے مذاکرات سے انکار کے بعد بلاول بھٹو اور جے شنکر کی محض ملاقات کو بریکنگ نیوز اور اہم کامیابی بنا کر پیش کررہے ہیں ۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے صحافی منیزے جہانگیر اور احمد قریشی کے ٹویٹ کے امیج پوسٹ کئے تھے جس کے رد عمل میں منیزے جہانگیر نے سلگتا ہوا جواب دیا اور ٹویٹ کیا کہ’’ آپ میری اماں کی دوست ہیں اسلئے میں اپنا منہ بند ہی رکھتی ہوں مگر اپنی سیاسی بلیوں کی لڑائی میں مجھے کیوں گھسیٹ رہی ہیں ، میں یہاں اپنی ڈیوٹی پر ہوں اور جہاں تک وفاداری کا تعلق ہے توسیاست آپ کی لائن ہے آپ کو زیادہ پتہ ہے کون کس کا کتناوفادار ہے‘‘۔
محترمہ شیریں مزاری صاحبہ کو جواب دینے کا سوچ رہا تھا مگر منیزے نے ایسا جواب دیا ہے کہ دل خوش کردیا۔ https://t.co/AU2gTDovqS
— Azaz Syed (@AzazSyed) May 5, 2023
منیزے جہانگیرکی حمایت میں اعزاز سید بھی سامنے آگئے۔ ان کاکہنا تھاکہ ’’ جواب دینے کاسوچ ہی رہا تھا کہ منیزے نے جواب دے کر دل خوش کردیا‘‘
The real story is in this picture where Indian counterpart & host doesn't put his hand out to shake Bilawal's hand but does Namaste as does Bilawal. Signalling is important in diplomacy esp when both are hostile States & this was Bilawal signalling appeasement! Shameful! https://t.co/jtH8ZEXC6z pic.twitter.com/e3qDvslDGN
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) May 5, 2023
جس پر شیریں مزاری نے منیزے جہانگیر کے لئے پھر ایک وضاحتی ٹویٹ کی کہ ’’ آپ کی ٹویٹ پر بہت کم تبصرہ کرتی ہوں مگر جب آپ نے بلاول بھٹو اور ڈاکٹر جے شنکر کے محض ا یک میز پر بیٹھنے کوکامیابی قرار دیا تورہا نہیں گیا۔ آپ میری عزیز ترین سہیلی کی بیٹی ہیں آپ کے شوز میں بھی اسی لئے نہیں جاتی جہاں تعصب واضح ہوتا ہے اور میں نرمی سے رد کرتی ہوں۔ لیکن ایک خاتون کے لئے محض سیاسی اختلاف رائے پر آپ کی جانب سے امتیازی اصطلاح ’’ کیٹ فائٹ ‘‘ کے استعمال پر صدمے میں ہوں‘‘
I am merely commenting on your tweet whereby u are making it seem as if its such an achievement if Bilawal is seated at same table as other FMs. I don't normally respond or come on your shows bex u r my closest friend's daughter & ur bias is always there & I put it politely. &… https://t.co/Mw35tde08j
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) May 5, 2023