جرائم کیخلاف بنائی گئی ٹاسک فورس کے 39 افسران، اہلکار معطل

May 05, 2023 | 16:24 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  آئی جی سندھ کی جانب سے  جرائم کے خلاف بنائی گئی ٹاسک فورس  نے کراچی اور حیدرآباد رینج کے 39افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معطل افسران میں کراچی کے 6 حیدرآباد کے 2ایس ایچ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ ایک عدد موٹر سا ئیکل بھی برآمد کرلی گئی۔ رینجرز اور پولیس نے سکندر گو ٹھ میں دوران گشت ملزم حذیفہ کو موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم حذیفہ نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے ساتھیوں عاکف اور عدیل کے ساتھ ملکر کراچی کے مختلف علاقوں سے 30 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کر کے سپیئر پارٹس کی شکل میں بیچنے میں ملوث ہے۔ملزم حذیفہ کی نشاندہی پر اسکے ساتھی عاکف اور عد یل کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان نے مزید انکشا ف کیا کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں سے گلزار ہجری، گلستان جوہر، گلشن اقبال، سکندر گوٹھ اور گردونواح سے موٹر سائیکلز چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان کو بمعہ موٹر سائیکل مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہرقائد  میں نو عمر ڈاکو بھی سرگرم ہوگئے ہیں۔پی آئی بی کالونی میں کم عمر نوجوان کی بچے کے ہمراہ ڈکیتی کی واردات کی فوٹیج سامنے آئی جس میں دیکھا گیا کہ نوجوان کم عمر بچے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بیکری پہنچتا ہے ۔ڈاکو موٹر سائیکل پر بچے کو بٹھا کر خود اندر جاتا ہے  اور  اسلحے کے زور پر دکاندار سے نقدی لوٹ کر واپس موٹرسائیکل پر آتا ہے اورموٹر سائیکل پر پہلے سے موجود بچے کو نقدی کا تھیلا پکڑا موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔

مزیدخبریں