متعدد افراد کے قتل میں ملوث متحدہ لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

متعدد افراد کے قتل میں ملوث متحدہ لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

ایک نیوز: کاؤنٹر ٹیررسٹ  ڈیپارٹمنٹ  نے نورس چورنگی پر کارروائی کرتے ہوئے متحدہ لندن  کےٹارگٹ کلر  فراز عرف چیتا کو گرفتار لر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی سائٹ ایریا نورس چورنگی پر کارروائی ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ٹارگٹ کلر کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے ،ملزم فراز عرف چیتا کا تعلق علی گڑھ سیکٹر   ٹارگٹ کلر ٹیم سے ہے ۔ گرفتار ملزم فراز کے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مختلف مقدمات درج ہیں۔

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتیں کیں جس کی تعداد اسے خود یاد نہیں، ٹارگٹ کلنگ سیاسی جاعت کی ایماء پر مذہبی اور سیاسی بنیادوں پر کیں، ملزم 1998ء سے اب تک متعدد بار جیل جاچکا ہے، ملزم کو اے ٹی سی کورٹ سے 21 سال کی سزا بھی ہوئی تھی۔