ایک نیوز: دھشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوں کےثمرات سامنے آنے لگےہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی گوہر گروپ کے دہشتگرد سیکیورٹی اداروں کے آگے ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہو گئے ہیں اس سلسلے میں دہشتگرد سرغنہ حمید اللہ عرف گوہر بھی دہشتگرد کارروائیاں ترک کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آگے سرنڈر ہونے پر تیار ہے۔گوہر گروپ اندرونی ٹُوٹ پُھوٹ کا شکار ہے۔
غیر اخلاقی سرگرمیوں کے باعث دھشتگرد گوہر اپنے ماتحت دہشتگردوں کا اعتماد کھو بیٹھا ہے۔بڑھتی ہلاکتوں، مالی مسائل اور اندرونی اختلافات کے باعث گوہر گروپ کے مزید دہشتگرد بھی سیکورٹی اداروں کے آگے ہتھیار ڈالنے پر آمادہ ہوئی ہے۔دہشتگرد گوہر کا محسود دہشتگردوں خصوصاً شفیر اللہ گروپ پر اُسکو بدنام اور قتل کی سازش کا الزام ہے،دہشتگرد گوہر مقامی عمائدین سے اپنے سرینڈر کیلئے امداد کا خواہاں ہے۔سیکیورٹی ادارے اپنی شب و روز کاوشوں سے دھشتگردوں کو نیست و نابود کرنے کیلئے پُر عزم ہے۔