ایک نیوز : عالمی فورم بھی گلی محلے کا منظر پیش کرنے لگے۔۔ ترکی میں بحر اسود اقتصادی تعاون کونسل کے اجلاس میں یوکرائنی اور روسی حکام کی ہاتھا پائی۔ مارکٹائی ۔۔ حکام نے چھڑایا۔
رپورٹ کے مطابق یوکراین کے ایک رکن پارلیمنٹ نے اس وقت روسی ٹیم کے ایک رکن کو گھونسا مارا جس نے ترکی میں ہونے والی بحر اسود اقتصادی تعاون کونسل کی پارلیمانی اسمبلی میں میں یوکرین کا جھنڈا کھینچ کے اتار دیا تھا۔
یادرہے ترکی میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں، یوکرین کے رکن پارلیمنٹ اولیکسینڈر ماریکووسکی نے اس وقت روسی وفد کی رکن اولگا تیموفیوا کے پیچھے قومی پرچم لہرایا جب اس کا میڈیا پر انٹرویو کیا جا رہا تھا۔ جس پر روسی ٹیم کے رکن ویلری سٹاوٹسکی موقع پر بھاگتے ہوئے پہنچے اور جھنڈا کھینچ کر اتار دیا۔ جس پر یوکرائنی رکن پارلیمنٹ نے روسی رکن کو مکہ دے مارا۔
View this post on Instagram