پولیس افسران، ملازمین کو ترقیاں دینے کا فیصلہ

پولیس افسران، ملازمین کو ترقیاں دینے کا فیصلہ

ایک نیوز:پنجاب پولیس کے افسران اور ملازمین کے لئے بڑی خبر ہے کہ اے ایس آئی سے لے کر ایس پی رینک تک 4 ہزار خالی سیٹوں پر ترقیاں دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق  اے ایس آئی سے لے کر ایس پی رینک تک 4 ہزار خالی سیٹوں پر ترقیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 2 ہزار 1 سو 10 اے ایس آئیز، 12 سو سب انسپکٹرز خالی سیٹوں پر ترقیاں دینے کے حکامات جاری کردیے ہیں۔ ؎

 آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ ساڑھے 3 سو انسپکٹرز، 100 ڈی ایس پیز اور 40 ایس پیز کی خالی سیٹوں پر ترقیوں دی جائے گی۔