پی ڈی ایم کی وہ لترول ہونی ہے کہ یہ ساری زندگی یاد رکھیں گے: پرویز الٰہی

May 05, 2023 | 12:23 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سابق وزیراعلیٰ پنجاب  اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی نے حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے کہا کہ خواجہ آصف روز گالیاں دیتے ہیں، یہ آئین سے کھلواڑ کر رہے ہیں بطور گھس بیٹھیے کام کررہے ہیں۔

پرویز الہی نے مزید کہا کہ  ان کی وہ لترول ہونی ہے کہ ساری زندگی یاد رکھیں گےہم مقدمات لڑیں گے اور پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مزیدخبریں