روجھان: دوسری بیٹی کو جنم دینے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

May 05, 2023 | 12:07 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: روجھان میں دوسری بار بیٹی کو جنم دینے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا.

تفصیلات کے مطابق ٹرائیبل ایریا تھانہ دولی کے حدود میں شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق میکے جانے اور دوسری بار بیٹی جنم دینے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتارا۔

بارڈر ملٹری پولیس کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر خاتون کی لاش کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان منتقل کر دیا ہے،بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانونی کاررائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں