تحریک انصاف کی اسمبلی میں واپسی کیلئے چیئرمین سینیٹ کے ترلےمنتیں

May 05, 2023 | 12:02 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے تین خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف،شاہ محمود قریشی ،فواد چوہدری اور علی ظفر کی یہ ملاقاتیں مذاکرات کے بعد ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نےچیئرمین سینیٹ سے پارلیمنٹ میں واپسی کا راستہ نکالنے کی درخواست کردی،ذرائع کے مطابق آپ ثالث اور سہولت کار ہیں حکومت کو منائیں ہمیں قومی اسمبلی واپس آنے دیں۔تحریک انصاف کی منت سماجت ہم حکومت کا بجٹ پاس کروانے میں بھی تعاون کرینگے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نےموقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمنٹ سے واپسی کی صورت میں ہمارے لیے مذاکرات کرنا آسان ہوگا۔کمیٹی اراکین کا موقف پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کرکے مذاکرات کیے جائیں تو ہمارے لیے بھی آسانی ہوگی۔ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کے اندر بیٹھ کر قبل از وقت انتخابات کی تاریخ پر بھی اتفاق کریں۔ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں بعض امور پر یکسانیت ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع  کاکہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے تحریک انصاف کی درخواست حکومت تک پہنچا دی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو صادق سنجرانی نے تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیراعظم کی وطن واپسی پر اتحادیوں سے مل کر اس کا جواب دینگے۔

مزیدخبریں