لاہور ہائیکورٹ کا درخت کاٹنے والوں کیخلاف فوری مقدمات درج کرنے کا حکم

May 05, 2023 | 11:30 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے درخت کاٹنے والوں کیخلاف فوری مقدمات درج کرنے کا حکم دیدیا.

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت کی ۔جسٹس شاہد کریم  نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے درخت کاٹنے والوں کیخلاف فوری مقدمات درج کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے پانی کے بے دریغ ضیاع پر اظہار برہمی کرتے ہوئے حکم دیا کہ موگہ سسٹم بحال کریں ،ایم ڈی واساذمہ داروں کیخلاف کارروائی کریں ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ذمہ داروں کیخلاف عدم کارروائی پر ایم ڈی کیخلاف کارروائی کریںگے ۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئؑے کہ موگے کھلوائے تھے جس سے زیرزمین پانی کی سطح کم ہونا رک گئی تھی ،سماعت کرنا چھوڑ دوں توسب کچھ ختم ہو جائے گا۔

واٹر کمیشن رپورٹ  میں کہا گیا کہ رائل پام پانی کے چارجز 15 ہزار روپے دے رہے تھے، رائل پام گراونڈ واٹر استعمال کر رہا ہے ایک منٹ میں 1600 گیلن پانی نکال رہے ہیں۔

عدالت نے ڈی جی پی ایچ اے کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس لینے کا حکم دیدیا، عدالت نے سکولوں میں پودے لگانے کے عمل کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیدیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہر سکول کے پرنسپل تک عدالتی حکم پہنچائیں۔

چیئرمین واٹر کمیشن نے کہاکہ میرے گھر کے باہر بھی پودے لگے ہیں، مسئلہ ان کی حفاظت کا ہے،پودے تو لگ جاتے ہیں، حفاظت نہیں کی جاتی۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ ڈی جی پی ایچ اے خود سے بھی کچھ کریں۔

عدالت نے استفسار کیا اظہر صدیق کہاں ہیں، عبداللہ ملک نے کہاکہ وہ انگلینڈ گئے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ کہیں اظہر صدیق نے پارٹی تو نہیں تبدیل کرلی ۔

عدالت نے تمام اداروں کو اگلے جمعہ تک رپورٹس جمع کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے گورنمنٹ کالج میں درخت کاٹنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے رجسٹرار گورنمنٹ کالج 8 مئی کو دوپہر ایک بجے طلب کرلیا۔

مزیدخبریں