ایک نیوز: اب چیٹ جی پی ٹی لوگوں کو گھر بھی تلاش کرکے دے گا امریکی رئیل اسٹیٹ کمپنی زیلو نے چیٹ جی پی ٹی پلگ اِن لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے صارفین کو گھر خریدنے یا کرائے پر لینے میں مدد ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق یہ پلگ صارفین کو مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت کرنے میں مدد کرے گا۔ صارفین کس قسم کی پراپرٹی خریدنا یا کرائے پر لینا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی انہیں مقام اور قیمت بھی بتائے گا۔ان معلومات کی مدد سے چیٹ بوٹ زیلو کے ڈیٹا بیس کو دیکھے گا اور صارفین کو گھروں کے متعلق معلومات فراہم کرے گا۔
زیلو کا کہنا ہے کہ ’اگر کوئی صارف سیئٹل میں آٹھ لاکھ ڈالر سے کم قیمت کے دو بیڈروم اور دو باتھ روم والے ٹاؤن ہاؤسز ڈھونڈتا ہے تو اے آئی چیٹ بوٹ زیلو کے ڈیٹا بیس سے متعلقہ معلومات فراہم کرے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایپلی کیشن صارف کے طور پر کام نہیں کرے گی جیساکہ وہاں جانے کے لیے شیڈول بنانا یا کسی ایجنٹ سے رابطہ کرنا ہے۔
کمپنی نے بیان میں کہا کہ آپ چاہے گھر خریدنا، کرائے پر لینا یا صرف پراپرٹی دیکھنا چاہتے ہوں۔ آپ مخصوص پراپرٹی لسٹنگ کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں یا اپنی دلچسپی کے گھروں کے متعلق بتا بھی سکتے ہیں۔