ایک نیوز: پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی، تیز بارش اورژالہ باری ہوئی،جبکہ مختلف علاقوں میں آنے والی آندھی کے باعث درخت بھی اکھڑگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں ہونے والی بارش کے نتیجے میں پنجاب یونیورسٹی کی دیوار کا ایک حصہ گرگیا جب کہ مختلف علاقوں میں آنے والی آندھی کے باعث درخت بھی اکھڑگئے۔
جناح اسپتال سےگارڈن ٹاؤن جانے والی سڑک کی ایک لین ٹریفک کیلئے بند کی گئی، لیسکو ر یجن کے 160 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی عارضی طورپرمعطل ہوگئی ہے، پتوکی شہراورگردونواح میں بھی تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوئی جس سے متعددفیڈر ٹرپ کرگئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں آج شام تک تیزہواؤں کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے، بارش کاایک اورطاقتور سسٹم شمال مشرقی بلوچستان میں داخل ہوا ہے، کئی علاقوں میں موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں گاڑیوں کے شیشے اور سولرپینل ٹوٹ گئے، بادام اور خوبانی کے سیکڑوں درخت اکھڑگئے جب کہ گندم کی تیارفصلیں تباہ ہوگئیں۔