ایک نیوز: سوات کے کڈنی ہسپتال کو دوبارہ نوازشریف کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبائی محکمہ صحت نے نام کی تبدیلی سے متعلق کام شروع کردیا ہے اور سمری تیار کرکے نگراں حکومت کو بھیجی جائے گی۔محکمہ صحت کے مطابق منظوری کے بعد ہسپتال کا نام نواز شریف کڈنی ہسپتال ہوجائے گا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے2021 میں نام تبدیل کرکے میاں گُل عبدالحق کڈنی ہسپتال سوات رکھ دیا تھا۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخوا اختیار ولی کا کہنا ہے کہ ہسپتال کا نام تبدیل کرنا عمران خان کی تنگ نظری کی مثال تھی سوات میں کڈنی اسپتال کو دوبارہ نواز شریف کے نام سے منسوب کرنا خوش آئند ہے۔