حکومتی اتحاد نےپی ٹی آئی سےمذاکرات پر سُپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا

May 05, 2023 | 10:13 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:ایک تاریخ پر الیکشن کے معاملے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا،اسحاق ڈار نے جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے سپریم کورٹ میں جمع کرایا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیاہے کہ حکومتی اتحادی اور اپوزیشن ملک بھر میں ایک تاریخ کو الیکشن کرانے پر متفق ہیں ،ملک کے بہترین مفاد میں مذاکرات کا عمل بحال کرنے کو تیار ہیں۔

جواب میں کہاگیاہے کہ تحریک انصاف نے ایک تاریخ کو الیکشن کرانے پر اتفاق کیا، الیکشن کے معاملے پر فریقین میں مذاکرات پر مثبت پیشرفت ہوئی،اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق تاریخ پر اتفاق نہ ہو سکا۔

جواب میں مزید کہاگیاہے کہ حکومتی اتحادیوں نے مذاکرات میں لچک دکھائی،اسمبلیوں کو وقت سے پہلے تحلیل کرنے پر بھی غور کیاگیا، حکومت انتخابات پر مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔

مزیدخبریں