چینی وزیر خارجہ عہدہ سنبھالنے کے بعد آج پاکستان کا دورہ کرینگے

May 05, 2023 | 10:11 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: چینی وزیر خارجہ چن گانگ آج سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد چینی وزیر خارجہ کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہیں جس کیلئے  وہ پانچ اور چھ مئی کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ چینی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر آ رہے ہیں۔کل اسلام آباد میں غیر معمولی سفارتی سرگرمیاں ہونے جا رہی ہیں جن کے لیے چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے بعض وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی آج وطن واپس پہنچ جائیں گے۔کل اسلام آباد میں غیر معمولی سفارتی سرگرمیوں کا آغاز پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چوتھے مرحلے سے ہوگا۔

پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ سربراہی میں پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ ہوں گے جہاں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔دونوں فریق موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی پائیدار مدت کی توثیق کریں گے۔ پاکستان اور چین کے درمیان کثیر جہتی تعاون کے لیے روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔

مزیدخبریں