وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے ازبکستان کے ہم منصب کی ملاقات

May 05, 2023 | 05:21 AM

ایک نیوز: بھارت کے شہر گوا میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ازبکستان کے ہم منصب بختیور سیدوف سے ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔

مزیدخبریں