ایک نیوز: دبئی میں ایک لگژری مینشن ریکارڈ 200 ملین درہم میں فروخت ہوا ہے۔ یہ مینشن ماجد الفطیم ڈویلپمنٹ، ماجد الفطیم پراپرٹیز کا حصہ تھا اور لانائی جزیرے پر واقع ہے۔ یہ طلال الغاف میں اب تک کی سب مہنگی فروخت ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی کے قلب میں واقع گیٹڈ کمیونٹی، عیش و آرام کی زندگی کے حصول کے خواہاں افراد کے لیے ایک انتہائی مطلوب مقام بن گئی ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق جنوبی افریقی آرکیٹیکٹس SAOTA کے تعاون سے اور ڈیزائنر کیلی ہوپن کی طرف سے انٹیریئر ڈیزائننگ کے ساتھ لانائی جزیرے میں ڈیڑھ لاکھ مربع میٹر کے 13 انتہائی لگژری ولاز ہیں ، یہ ولاز انتہائی امیر افراد کے پسندیدہ بن گئے ہیں۔
بیس کروڑ درہم کی اس ٹرانزیکشن کو اورنج سٹی پراپرٹیز نے کلوز کیا، یہ دبئی میں پریمیم پراپرٹیز کی مضبوط مانگ کی نشاندہی کرتا ہے، جہاں ریئل اسٹیٹ مارکیٹ اس وقت 12 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔ دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، دبئی میں 2022 سے اب تک 239.64 ارب درہم مالیت کی کل 88,029 ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں، جو 2021 میں حاصل کردہ 151.07 ارب درہم کی سیلز ویلیو سے تقریباً دگنی ہے۔