کراچی: منکی پاکس مرض کی پہلی مشتبہ خاتون مسافر کو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

کراچی: منکی پاکس مرض کی پہلی مشتبہ خاتون مسافر کو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا
کیپشن: Karachi: The first female passenger suspected of monkeypox was detained at the airport(file photo)

ایک نیوز: پاکستان میں منکی پاکس مرض کی پہلی مشتبہ خاتون مسافر کو کراچی ائیرپورٹ  پر روک لیا گیا۔

ثمرینہ نامی مسافر غیر ملکی ائیرلائن کے ذریعے دبئی کے راستے وسطی افریقا سے کراچی پہنچی تھیں۔

محکمہ صحت سندھ کے اہلکاروں کی جانب سے مشتبہ خَاتون مسافر کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے آئسولیشن سینٹر منتقل کر دیا گیا۔