ٹڈاپ سکینڈل: ایف آئی اے نے یوسف رضا گیلانی کو 8 مئی کو طلب کرلیا

May 05, 2023 | 00:39 AM

ایک نیوز: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ٹڈاپ اسکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو 8 مئی کو طلب کرلیا۔

ایف آئی اے کے نوٹس میں یوسف رضا گیلانی کو تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سابق وزیر اعظم کو ایف آئی اے ملتان کے ذریعے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا۔

سابق وزیر اعظم کو متعلقہ عدالت نے 18 دسمبر 2014 سے حاضری سے استثنیٰ جاری کر رکھا ہے۔

یوسف رضا گیلانی پر ایف آئی اے کراچی میں ٹڈاپ میگا اسکینڈل میں 3 مقدمات درج ہیں۔

مقدمات کے مطابق ٹڈاپ میگا اسکینڈل میں مبینہ طور پر1 ارب روپے سے زائد کرپشن کے الزامات ہیں۔

ٹڈاپ اسکینڈل میں متعدد کمپنمیوں سمیت مختلف افراد پر 70 سے زائد مقدمات 2013 میں درج کیے گئے تھے۔

ٹڈاپ اسکینڈل میں پیپلز ہارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم بھی نامزد تھے۔

مزیدخبریں