ویب ڈیسک:امریکا قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے کہ امریکا نے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ روک دی ہے ۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کا کہنا ہے کہ امریکا یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کو روک رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہم نے ایک قدم پیچھے ہٹ گئے ہیں اور اس تعلق کے تمام پہلوؤں کو روک کر جائزہ لے رہے ہیں"۔
یہ اقدام امریکی صدر اور ان کے یوکرائنی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کو اوول آفس میں ہونے والی ملاقات کے بعد سفارتی تعلق خراب ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ہی یوکرین کے لیے فوجی امداد روک دی ہے،حالانکہ والٹز نے مشورہ دیا ہے کہ اگر امن مذاکرات میں پیش رفت ہوتی ہے تو وہ اس کو ختم کرنے کیلئے تیار ہوں گے۔
گزشتہ رات کانگریس سے خطاب کے دوران، امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین امن مذاکرات شروع کرنے کیلئے تیار ہے ، اور بلند آواز میں ایک خط پڑھا جو انھیں اپنے یوکرائنی ہم منصب سے موصول ہوا تھا۔