ایک نیوز: چیمپئننز ٹرافی کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نےجنوبی افریکا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں ساؤتھ افریکا کو 50رنز سے شکست دےدی ،363رنز کے تعاقب میں ساؤتھ افریکا کی ٹیم 312رنز بنا سکی۔
جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر سنچری بنا کر نمایاں رہے ، وان ڈرڈ سن 69، ٹیمبا باوما 56رنز بنا سکے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینیٹر نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میٹ ہنری اور گلین فلپس نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، مچل بریسویل ،رچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ، رچن رویندرا مین آف دی میچ قرار پائے۔
واضح رہے کہ فائنل 9 مارچ کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔