ایک نیوز: پی ٹی آئی کے سیکریڑی اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اڈیالہ جیل کے عملے پر الزامات عائد کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جیل حکام عمران خان کے وکالت نامے بھی دستخط کروا کے واپس دینے سے انکاری ہیں، تین وکالت نامے شعیب شاہین نے 16 فروری سے اڈیالہ جیل میں دیئے ، آج کچھ نئے وکالت نامے بھی اڈیالہ میں بھجوائے گئے، وکیل کو ایک گھنٹہ بٹھا کر واپس بھیج دیا گیا۔
انہوں نے کہا انصاف کے حصول میں رکاوٹ پیدا کرنے والے قابل قبول نہیں ہے ،کیسز میں رکاوٹ ڈال کر دیر کرنا ایک منظم سازش ہے، کیسز میں رکاوٹ ڈالنے کے معاملے کا عدلیہ فوری نوٹس لے۔