رانا ثناء اللہ پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے میں بری

رانا ثناء اللہ پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے میں بری
کیپشن: Rana Sanaullah acquitted in the case of running a car over policemen

ویب ڈیسک:وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کو پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے میں بری کردیا گیا۔

گوجرانوالہ میں مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ کیخلاف پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، سرکاری وکیل ملزم کے ملوث ہونے کے بارے میں ثبوت پیش نہ کرسکا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے سماعت کے بعد وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کو مقدمہ سے بری کردیا۔

پولیس نے پی ڈی ایم جلسہ کے موقع پر رانا ثناء االلہ کیخلاف اکتوبر 2020ء میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا تھا، پی ٹی آئی دور حکومت میں بنائے گئے مقدمے میں پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا الزام تھا۔