لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا ہاکی سٹیڈیم آباد کرنے کے خواہشمند ہیں،طیب اکرام 

لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا ہاکی سٹیڈیم آباد کرنے کے خواہشمند ہیں،طیب اکرام 
کیپشن: Taib Ikram wants to build the world's biggest hockey stadium in Lahore

ایک نیوز: انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام  نے کہا ہے  کہ ہم لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا ہاکی سٹیڈیم آباد کرنے کے خواہشمند ہیں ۔ 

انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام آئی سی سی کی دعوت پر سیمی فائنل دیکھنے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کرکٹ اور ہاکی دونوں کھیل پاکستان کی ثقافت کا حصہ ہیں ،لاہور میرا اپنا شہر ہے یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے ،ہاکی اور کرکٹ میں مزید کامیابی حاصل کرنے کے لئے نئے پروگرامز کی ضرورت ہے۔ 

انہوں نے کہا  پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے کرکٹ اور پاکستان کو عالمی سطح پر مزید پذیرائی ملی ہے بھارت کو بھی ہمارے ملک میں چیمپینز ٹرافی کھیلنی  چاہئے تھی ،پاکستان کے لئے بہت مبارکباد کے یہاں آئی سی چیمپئنز ٹرافی جیسابڑا ایونٹ ہوا ، پوری دنیا چاہتی ہے کہ پاکستان میں ہا کی واپس آئے ،جرمن جونئیر ٹیم کا دورہ پاکستان ہمارے لیے باعث فخر ہے ، ایف آئی ایچ پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی ایونٹس کے انعقاد کے لیے متحرک ہے، ہم لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا ہاکی سٹیڈیم آباد کرنے کے خواہشمند ہیں۔