آسٹریلوی شاندار بلے باز نےریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

آسٹریلوی شاندار بلے باز نےریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
کیپشن: The great Australian batsman has announced his retirement

ویب ڈیسک: آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
سٹیو سمتھ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی جاری رکھیں گے،سٹیوسمتھ نے آسٹریلیا کی جانب سے170ون ڈے کھیلیں ہیں۔
آسٹریلوی بلے باز نے154اننگز میں5ہزار800رنز بنا ئیں ہیں،سمتھ کاون ڈے میں ایک اننگز میں زیادہ سے زیادہ سکور164رنز ہے،ون ڈے میں12سنچریاں اور35نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں ۔
ون ڈے میچز میں سمتھ نے28وکٹیں بھی لیں ہوئی ہیں،انکی بہترین باؤلنگ 16رنز کے عوض 3وکٹیں ہیں، سٹیو سمتھ نے لیگ سپنر کی حیثیت سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور سر ڈونلڈ بریڈمین کے بعد آسٹریلیا کے بہترین بلے باز بن گئے۔