ایک نیوز: چیمپئنز ٹرافی میں آج کے میچ میں نیوزی لینڈ نےٹاس جیت کر جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، نیوزی لینڈ کی افریقا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
کپتان نیوزی لینڈ ٹیم مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے،پچ بیٹنگ کے لئے سازگار دکھائی دیتی ہے،بھارت کیخلاف میچ کھیلنے والی ٹیم برقرار رہے گی۔
جنو بی افریقا کے کپتان ٹیمبا بوومانے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل کھیلنا اعزاز ہے،ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے،تمام کھلاڑیوں کی محنت کی بدولت یہاں تک پہنچے ہیں۔
دوسری جانب لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی نظرآرہی ہے، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ میچ کے ٹکٹس تاحال آن لائن موجود ہیں۔
12000 والے عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کی ٹکٹیں تاحال فروخت کے لیے موجود ہیں، 7000 والے راجا اور سعید انور انکلوژرز کی ٹکٹیں بھی آن لائن موجود، 4500 روپے والے سرفراز نواز، جاوید میانداد، اے ایچ کاردار کی ٹکٹس بھی آن لائن موجود ہیں، 2500 روپے والی تمام انکلوژرز کی ٹکس فروخت ہو چکی ہیں۔
20000 ہزار روپے والے ماجد خان اور ظہیر عباس انکلوژرز کی ٹکٹس بھی فروخت ہو چکی ہیں، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج قذافی سٹیڈیم میں دوسرے سیمی فائنل میں ان ایکشن ہیں۔