ایک نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکانگریس کے مشترکہ اجلاس سے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ امریکا اپنے پہلے مومینٹیم پرواپس آگیا ہے۔
صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا پھر سے میدان میں آگیا ہے، امریکا کوماضی سے کئی درجے بہتر بنائیں گے، ہم نے ڈیڑھ ماہ میں جنتا کام کیامخالفین نے اتنا کام چارسالوں میں نہیں کیا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے سنہری دور کاآغاز ہوچکا ہے،اقتدار میں آنے کے بعد امریکا میں غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف اقدامات کیے، ڈیموکریٹ میرے لیے کھڑے نہیں ہوں گے،ایسا ہونا نہیں چاہیے، میری قیادت میں امریکا نا قابل تسخیر ہے۔

کیپشن: America has returned to its first momentum: US President Trump