چیمپینز ٹرافی:دوسرا سیمی فائنل آج ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کے مابین ہوگا

چیمپینز ٹرافی:دوسرا سیمی فائنل آج ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کے مابین ہوگا
کیپشن: Champions Trophy: The second semi-final will be played today between South Africa and New Zealand

ایک نیوز: چیمپینز ٹرافی 2025 کا دوسرا سیمی فائنل آج ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والا میچ دن دو بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 73 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں ، ساؤتھ افریقہ نے 42 جبکہ نیوزی لینڈ نے 26 میچز میں کامیابی سمیٹ رکھی ہے دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچ بے نتیجہ بھی رہے ہیں ۔
چیمپینز ٹرافی میں دونوں ٹیمیں اب تک دو مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں،2006میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں نیوزی لینڈ نے 87 رن سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ 2009 میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں ساؤتھ افریقہ نے پانچ وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز   چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،آسٹریلوی ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 264 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جواب میں بھارت نے 265 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔