ایک نیوز:کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کینیڈا155ارب ڈالر مالیت کی امریکی اشیاپر 25فیصد محصولات نافذ کرے گا۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی دارالحکومت اوٹاوا میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ امریکا نے کینیڈاپربلاجواز محصولات عائد کیے جوآج سے نافذ العمل ہیں،امریکا نے قریبی دوست اوراتحادی کینیڈا کیخلاف تجارتی جنگ شروع کی ۔
کینیڈین وزیراعظم نے وضاحت کی کہ30ارب ڈالر مالیت کی امریکی اشیا پرٹیرف نافذ ہوگا، 125 ارب ڈالرمالیت کی امریکی اشیا پر21دنوں میں ٹیرف لگے گا،ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں دعویٰ دائر کرے گا۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہمارے ٹیرف اس وقت تک برقرار ہے گاجب تک امریکا ٹیرف واپس نہیں لیتاہے۔

کیپشن: Canada to impose 25% tariffs on US goods: Justin Trudeau