عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت6ماہ کی کم ترین سطح پرآگئی 

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت6ماہ کی کم ترین سطح پرآگئی 
کیپشن: Crude oil prices in the global market fell to a 6-month low

ایک نیوز: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت6ماہ کی کم ترین سطح پرآگئی ۔
امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 68 ڈالر فی بیرل پر آگئی، برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 70 ڈالر ریکارڈ کی گئی ،امریکی اوربرطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں بالترتیب 11 اور50 سینٹ کی کمی ہوئی۔
کینیڈا، میکسیکو اورچین پر امریکی ٹیرف کے نفاذ کاآئل مارکیٹ پرمنفی اثر پڑا ہے،اپریل میں اوپیک کی طرف سے خام تیل کی پیداوار میں ممکنہ اضافہ بھی مارکیٹ پر اثر اندازہوا ہے۔