مخدوم احمد محمود لاہورریس کلب کی چیئرمین شپ سے مستعفی

Mar 05, 2024 | 23:19 PM

ایک نیوز:سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے لاہور ریس کلب کی چیئرمین شپ سے استعفی دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کو گورنر پنجاب  لگائے جانے کا امکان  ہے ۔ نامزدگی چیئرمین بلاول بھٹو ، شریک چیئرمین آصف علی زرداری کرینگے۔مخدوم احمد محمود نے لاہور ریس کلب کے  چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ پارٹی قیادت کی ہدایات پر دیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کے نام کا حتمی اعلان پیپلز پارٹی قیادت صدارتی انتخابات کے بعد کرے گی۔

گورنر پنجاب کے لئے پیپلز پارٹی نے قمر زمان کائرہ،مخدوم احمد محموداور چودھری ریاض کے نام شاٹ لسٹ کئے تھے۔

مزیدخبریں