صدارتی انتخابات،پنجاب اسمبلی کا اجلا س9مارچ کو طلب

Mar 05, 2024 | 23:03 PM

ایک نیوز:سپیکر محمد احمد خان نے صدارتی انتخابات کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9مارچ کو دن 10بجے طلب کرلیا ۔

سپیکر ملک محمد احمد خان نے صدارتی انتخاب رولز 1988 کی قاعدہ 9 کی شق بی کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اجلاس طلب کیا ۔

سپیکر ملک محمد احمد خان کاکہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نئے صدر کے انتخاب کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی ،سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیاں 9مارچ کو نئے صدر کا انتخاب کریں گی۔

مزیدخبریں