ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ابتدائی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کل ہوگی۔
ذرائع کے مطابق تقریب میں مریم نواز، گورنر پنجاب، ن لیگ کے مرکزی اور صوبائی رہنما اور معروف شخصیات شریک ہوں گی۔
دوسری طرف صدارتی الیکشن کےلیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مارچ کو دن 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی ارکان9 مارچ کو صدر مملکت کے انتخاب کےلیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

کیپشن: پنجاب کابینہ کی تقریب حلف برداری کل ہوگی