ایک نیوز:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کسی قسم کی سیاست برداشت نہیں کی جائے گی۔
قومی کرکٹرز سے ملاقات کےبعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ایکس(ٹویٹر)پرکہنا تھاکہ قومی کرکٹرز کےساتھ اسلام آباد میں ملاقات بہت اچھی رہی، قومی ٹیم کی سلیکشن کےحوالے سے اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیاگیا۔کھلاڑی کے انتخاب میں کارکردگی کو مدنظر رکھا جائےگا۔تمام کھلاڑیوں کی ہر صورت حمایت جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات میں واضح کیا کہ اب ٹیم صرف میرٹ پر منتخب ہوگی،کسی کھلاڑی کو پیسے کمانے سے نہیں روک رہا لیکن پاکستان اس کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ ٹیم میں آنے کے لیے کسی گروپ یا کسی کی گڈ بکس میں آنے کی ضرورت نہیں، اگر کسی کھلاڑی سے کوئی ایسا کرنے کا کہے تو مجھے بتائیں پوری کی پوری ٹیم بدل دوں گا۔
پی سی بی چیئر مین محسن نقوی کا کھلاڑیوں کو کہنا تھا کہ آج کے بعد جب بھی ٹیم سیلیکٹ ہوگی، وہ میرٹ پر ہوگی، پاکستان کو پہلی ترجیح دے دیں اور کمائی کو سیکنڈ کردیں، کسی صورت کسی کو نہیں کہہ رہا ہوں کہ اپنی کمائی کم کر دیں ۔
محسن نقوی کاکہنا تھادکھ ہوتا ہے جب کمائی پہلے چلے جاتی ہے اور پاکستان بعد میں چلا جاتا ہے،کسی چیز کے لیے آپ کو یہ نہیں کرنا چاہیے کہ میں نے ٹیم میں جانا ہے تو فلاں بندے کے گروپ میں ہونا پڑے گا،یا مجھے فلاں بندے کی گڈ بکس میں ہونا پڑے گا،آپ کو اس طرح کی چیز نظر آئے تو آپ نے صرف مجھے ایک میسیج کرنا ہے اور میں آُپ کو بتا رہا ہوں میں بالکل دوستی یاری والا آدمی بھی ہوں اور بدلحاظ بھی ہوں۔